افریقی عرب ملک مراکش میں ایک سنگ دل شخص نے اپنی ماں سمیت خاندان کے 4افراد ذبح کر دیئے

رباط: افریقی عرب ملک مراکش میں ایک سنگ دل شخص نے اپنی ماں سمیت خاندان کے 4افراد کے گلے کاٹ کرانہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ شمالی مراکش کے تطوان شہر میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان نے اپنی ماں، چھوٹے بھائی اور3 اور5 سال کی عمر کے 2 بھانچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزم کی شناخت ایوب کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 27 سال بیان کی جاتی ہے۔ ملزم نشے کا عادی بتایا جاتا ہے جو تن تنہا ایک گھر میں رہتا اور بہت کم کسی سے بات چیت کرتا ہے۔ تاہم اس کے اہل خانہ بوسافو کالونی میں رہائش پذیر ہیں۔مجرم کو حراست میں لے لیا گیا ہے او رتفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ اپنے خاندان کو قتل کرنے والا شخص نفسیاتی عوارض کا شکار ہے۔ اس کے خلاف قانونی کارراوئی شروع کردی تھی ہے۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.