Daily Taqat

اسرائیلی فوجی کو تھپڑرسید کرنے والی بہادرفلسطینی لڑکی کورہا کردیا گیا

اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی فلسطینی بہادر لڑکی کو 16 روز بعد رہائی مل گئی۔ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اپنے 16 سالہ کزن کی گرفتاری پر دلبرداشتہ فلسطینی لڑکی 20سالہ نورتمیمی نے علاقہ میں گشت کے دوران 20 دسمبر کو ایک اسرائیلی فوجی کو تھپڑ جڑدیا تھا جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر پوری دنیامیں نور کو ہمت اور حوصلے کو مثال کے طور پر سراہا گیا۔ نور کو 1200 یورو کازر ضمانت جمع کرانے پر رہائی ملی۔ بہادر لڑکی کا اپنے گاﺅں نبی صالح پہنچنے پر اہل علاقہ اور خاندان نے شاندار استقبال کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »