امریکا میں برفباری کا 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

نیویارک / لندن / ممبئی امریکا میں برفانی طوفان نے معمولات زندگی درہم برہم کردیئے، کہیں گاڑیاں دب گئیں، کہیں فوارے جم گئے، برطانیہ میں برف باری کے باعث سال کی سرد ترین رات میں لوگ ٹھٹھرتے رہے۔امریکا میں شدید برف باری نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا، پنسلوانیہ میں 65 انچ برف پڑی، راستے بند ہوگئے، گاڑیاں برف تلے دبی نظر آئیں۔نیو ہیمپشائر میں شدید برف باری کا 60 ساٹھ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نیویارک اور فلاڈیلفیا میں شدید سردی سے فوارے جم گئے۔برطانیہ میں موسم نے انگڑائی لی تو سال کی سرد ترین رات آگئی، برف باری نے لندن والوں کو امتحان میں ڈال دیا، پروازیں منسوخ ہوگئیں، اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر مسافر پھنسے نظر آئے۔ برف پڑنے پر ایسیکس ایئرپورٹ کا رن وے بند کرنا پڑا۔بھارت میں بھی شدید سردی نے فٹ پاتھوں پر بسنے والوں کو آزمائش میں ڈال دیا، درجہ حرارت 5 ڈگری پر پہنچا تو لوگوں نے خود کو سردی سے بچانے کا سوچا، کوئی جیکٹ اور کمبل اوڑھے دکھائی دیا تو کسی نے لکڑی جلاکر سردی بھگائی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.