Daily Taqat

افغانستان میں 5 دہشتگرد ہلاک

افغانستان :   جنوب مشرقی صوبے پکتیا میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کے 5 دہشتگرد مارے گئے۔افغان ملٹری کے مطابق ڈرون حملہ پکتیا کے ضلع زرمت میں کیا گیا ،جس میں طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ،حملے میں پانچ دہشتگرد مارے گئے،طالبان یا کسی اور دہشتگرد گروپ کا ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ادھر افغان فوج کے 203ویں تھنڈر کور کا کہنا ہے کہ جس گاڑی کو ڈدرون حملے میں نشانہ بنایا گیا وہ طالبان جنگجوئو کو لیکر جارہا تھا۔حملے میں طالبان جنگجوئو کی گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔واضح رہے کہ پکیتیا صوبہ نسبتاً پرامن ہے لیکن حالیہ سالوں میں اس صوبہ میں بھی امن وامان کی صورتحال دگرگوں ہورہی ہے۔اسکی وجہ یہ ہے کہ طالبان اس صوبے کے بعض اضلاع میں سرگرم ہیں اور اکثر وبیشتر وہ دہشتگردانہ حملے کرتے رہتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »