Daily Taqat

بھارتی سابق وزیر اعلیٰ کے بیٹے کی شادی میں 50 گھوڑے، 7 ہزار مہمان اور 100 پکوانوں کا اہتمام

بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ کی آج ہونے والی شادی پر 7 ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ جن کے لئے 100 طرح کے پکوان

کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بارات لے جانے کے لئے 50 گھوڑوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ بہار کے سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو آج راشٹریہ جنتا دل کے سینئر رہنما چندریکا رائے کی بیٹی ایشوریا رائے کو دلہن بنا کر لائیں گے۔ رواں سال 18 اپریل کو دونوں کی منگنی انجام پائی تھی۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق اس عظیم وشان بہاری شادی پر مہمانوں کو ٹہرانے کے لئے پٹنہ کے سب سے بڑے ہوٹلوں کے 85 کمروں کی بکنگ کروائی گئی ہے۔ لالو پرساد کے چھوٹے بیٹے سروج یادو نے اپنے بڑے بھائی کی شادی یادگار بنانے کے لئے بارات میں 50 گھوڑوں کا انتظام کیا ہے۔ ان 50 گھوڑوں کو پٹنہ کے ملحقہ علاقوں سے ٹرک کے ذریعے منگوایا گیا ہے۔ گزشتہ روزلالو پرساد کے خاندا ن نے نذر بد سے بچنے کے لئے روایتی رسومات بھی ادا کیں۔7 ہزار مہمانوں کے لئے 100 طرح کے پکوان کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ جن میں امرتسر کا کولچا، آگرا کے پراٹھا اور بہار کا لتی چھوکہ قابل ذکر ہے۔ میٹھے میں امرتی، گلاب جامن اور آئس کریم رکھی گئی ہے۔ 100 ڈشز بنانے کے لئے پنجاب، یوپی اور بہار کے 100 تجربہ کار باورچی اور ان کے معاون کارکنوں کو بلایا گیا ہے۔ دولہا نے اپنے لئے کرتا پاجامے کا انتخاب کیا ہے۔ جبکہ دلہنیا ایشوریہ رائے بھی مقامی ڈیزائنرز کا تیار کردہ ہلکے رنگ کا جوڑا زیب تن کریں گی۔ تیج پرتاب کی شادی کا کارڈ بہت ہی سادہ تھا جس پربارات کی روانگی کا وقت شام سات بجے کا درج ہے۔ جے مالا اورڈنرکا مقام وٹنری کالج کے کیھل کا میدان درج کیا گیاہے۔ اس کے علاوہ شادی کی باقی رسومات کی ادائیگی چندریکا رائے کے سرکاری مکان پر ہونے کی بات بھی کارڈ میں درج ہے۔ دو روز قبل ان کی رسم حنا کی تقریب منعقد کی گئی۔ ایشوریا نے رسم حنا کی تقریب میں سبز رنگ کا لہنگا پہنا تھا جب کہ تیج پرتاب سفید کرتے اور پیلے رنگ کی بَنڈی میں نظر آئے۔ واضح رہے کہ لالو یادو مختلف کیسزمیں مجرم قرار دیے جانے کے بعد رانچی کی جیل میں قید کاٹ رہے ہیں اور انہیں بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے پانچ روز کے پیرول پر چھوڑاگیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »