اہم خبرِیں
پنجاب حکومت 50 کروڑ ڈالرقرض لے گی پارک لین ریفرنس، آصف زرداری کی درخواست مسترد لڑکی کی لڑکی سے شادی کیس، دلہا کا نام ای سی ایل میں شامل بھارت میں سیکڑوں مساجد مندروں میں تبدیل نوازشریف کو سزا دینے والے جج برطرف ایم ایل ون منصوبہ میری زندگی کا مشن تھا، شیخ رشید پاکستان کا نیا نقشہ گوگل سمیت تمام سرچ انجنز کو بھجوانے کا فیص... حکومت کا ہوٹل، پارکس، سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان ملک میں کوروناکیسزمیں کمی، 21 اموات رپورٹ آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاکستان کا بھارت سے پھررابطہ احساس پروگرام کے تحت 169 ارب روپے تقسیم پاکستان نے سعوی عرب کا قرضہ واپس کر دیا پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر قرضوں کی منظوری برطانوی خلائی کمپنی "سپر سانک" کمرشل طیارہ بھی بنائے گی اولڈٹریفورڈ ٹیسٹ، پاکستان 139 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گا بیروت دھماکے، ہنگامی حالت کا نفاذ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد پاکستان کی درخواست پرسلامتی کونسل کا ایمرجنسی اجلاس پاک افغان بارڈر پربھاری ہتھیاروں سے فائرنگ

چوتالیس امریکی ریاستوں میں کورونا کی وبا زور پکڑ رہی ہے

امریکہ: کورونا وائرس کی عالمی وبا سے دنیا بھر میں متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ پانچ لاکھ 59 ہزار سے زائد اموات بھی ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 44 امریکی ریاستوں میں وبا زور پکڑ رہی ہے۔
برازیل میں کورونا سے مرنے والے افراد کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق براعظم امریکہ کے مختلف ملکوں میں اب تک 62 لاکھ 64 ہزار سے زائد شہریوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے جن میں سے دو لاکھ 76 ہزار سے زائد ہلاک ہوئے ہیں۔

براعظم یورپ کے ملکوں میں عالمی وبا نے اب تک 28 لاکھ 68 ہزار سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے جن میں سے دو لاکھ دو ہزار سے زائد کی موت ہو چکی جبکہ لاکھوں صحتیاب ہوگئے ہیں۔
برازیل اور امریکہ اس وقت وبا سے متاثر ہونے والے بڑے ملک ہیں جہاں روزانہ نئے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
برازیل میں ایک دن میں 45 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس دوران ایک ہزار 200 سے زائد اموات ہوئیں۔
امریکہ میں گزشتہ تین روز سے مسلسل 65 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

44 امریکی ریاستوں میں کورونا کی وبا گزشتہ دو ہفتے میں تیزی سے پھیلی ہے۔

یورپی ملکوں میں وبا کا زور ٹوٹ چکا ہے تاہم احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

واضح رہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں اب تک کورونا سے ایک لاکھ 33 ہزار سے زائد شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گبریوسس نے کہا ہے کہ اگرچہ دنیا میں پچھلے چھ ہفتوں میں کیسز کی تعداد دگنی سے بھی زیادہ ہوچکی ہے لیکن کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنا اب بھی ممکن ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے دنیا کو وبا کے خلاف جارحانہ اپروچ اختیار کرنے پر زور دیا اور کہا کہ’ اٹلی ، سپین ، جنوبی کوریا اور انڈیا کی سب بڑی کچی آبادی کی مثالوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس وائرس کے پھیلاو کو روکنا ممکن تھا۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ وبا کی صورتحال کتنی ہی خراب کیوں نہ ہو‘۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.