Daily Taqat

فرانسیسی صدراپنی اہلیہ کے ساتھ4روزہ دورے پر بھارت روانہ

پیرس :فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون 4روزہ دورے پر بھارت روانہ ہوگئے ۔ جہاں وہ بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات میں تجارت، انرجی اور سیکیورٹی امور پر بات چیت کریں گے۔ ایمانوئیل میکرون اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارت کا دورہ کریں گے جس میں وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے دو طرفہ امور پر ملاقات کریں گے، اس دوران سول نیو کلیئر تعاون ،سولر انرجی ،سمارٹ سٹی پراجیکٹس سے متعلق معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔دورہ بھارت میں ایمانوئیل میکرون تاج محل بھی جائیں گے۔ فرانسیسی صدر کے دورے کا مقصد ملکوں کے درمیان دو طرفہ معاشی، سیاسی اور سٹریٹیجک تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »