[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

داعش سے تعلق رکھنے والے 38 جنگجووں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا گیا

[mashshare]

بغداد:  عراقی حکومت نے داعش سے تعلق رکھنے والے 38 جنگجوﺅں کوپھانسی کے پھندےپر لٹکا دیا۔
عراقی وزارت انصاف نے اپنے بیان میں کہا کہ ان تمام دہشت گردوں کو ناصرف یہ شہر کی جیل میں پھانسی دی گئی، ان قیدیوں پر عدالت کی جانب سے دہشت گردی کےالزمات تھے اور بعد ازاں قانونی کارروائی کے بعد انہیں سزائے موت کا حکم سنایاگیا۔
وزارت انصاف نے مزید کہا کہ پھانسی پانے والے تمام مجرموں کا تعلق داعش سے تھا، مجرموں کی جانب سے سزا کے خلاف دائر کی گئیں تمام اپیلیں مسترد کردی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ 24 ستمبر کو بھی عراقی حکومت نے 42 ملزمان کو دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم پر پھانسی پر لٹکادیا تھا ان میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کرنے والے مجرمان بھی شامل تھے جب کہ چند روز قبل عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے پریس بریفنگ کے دوران اعلان کیا تھا کہ ہم نے ان تمام علاقوں کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا ہے جن پر داعش نے قبضہ کر رکھاتھا، شام کی سرحد سے متصل پورے علاقے پر ہماری افواج کا کنٹرول ہے اس لیے اب وہ گزشتہ 3 برس سے جاری اس جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہیں


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.