فلپائن میں مسافر کشتی الٹنے سے 251 افراد ڈوب گئے

فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے قریب خراب موسم کی وجہ سے مسافر کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔کشتی میں مجموعی طور پر 251 افراد سوار تھے جن میں سے 240 افراد کو سمندر میں موجود ماہی گیروں نے بچالیا۔

کوسٹ گارڈز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثہ بظاہر خراب موسم کی وجہ سے آیا، کشتی میں 251 افراد سوار تھے اور اس میں 286 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش تھی۔زندہ بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ کشتی صبح سویرے پورٹ سے روانہ ہوئی اور تقریباً تین گھنٹے بعد موسم خراب ہوگیا، تیز ہوائیں اور اونچی لہریں اٹھنے لگیں جس کی وجہ سے کشتی الٹ گئی۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اس حادثے میں دو مرد اور دو خواتین ڈوب کر ہلاک ہوئے جبکہ 7 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.