بحر روم میں ليبيا کے قريب مہاجرین سے بھری ہوئی کشتی ڈوبنے سے 25تارکين وطن کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
جرمن امدادی تنظيم ’سی واچ‘ نے ٹوئٹر پر جاری کردہ ايک پيغام ميں لکھا ہے، ’’ليبيا کے دارالحکومت طرابلس کے شمال ميں ربڑ کی ايک کشتی ڈوبنے کے واقعے ميں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے ہيں تاہم مرنے والوں کی حتمی تعداد فی الحال واضح نہيں ہے۔ اطالوی بحريہ جائے وقوعہ پر موجود ہے۔‘‘
اطالوی کوسٹ گارڈز نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو مطلع کيا ہے کہ 85 مہاجرين کو ڈوبنے سے بچا ليا گيا جبکہ اب تک ڈوبنے والے 8 تارکين وطن کی لاشيں بھی نکالی جا چکی ہيں۔
دو مختلف امدادی تنظيموں کے مطابق اس کشتی پر تقريباً 150تارکين وطن سوار تھے۔سن 2017 ميں يورپ تک پہنچنے کی کوششوں کے دوران 3 ہزاد 116 مہاجرين ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں۔