روس میں23 برطانوی سفارتکاروں کی ملک بدری کا حکم جاری

برطانیہ میں سابق روسی جاسوس پر کیمیائی حملے کے معاملے پر روس اور برطانیہ کے درمیان ٹھن گئی۔ روس نے 23 برطانوی سفارتکاروں کی ملک بدری کا حکم جاری کر دیا۔روسی وزارت خارجہ میں آج برطانوی سفیر کو طلب کیا گیا، جس کےبعد روسی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا کہ 23 برطانوی سفارتکار ایک ہفتے میں روس چھوڑ دیں۔روس نےبرٹش کونسل کی سرگرمیاں روکنے کا بھی اعلان کیا ہے،جبکہ برطانیہ کو سینٹ پیٹرزبرگ میں جنرل قونصلیٹ کھولنے کی اجازت منسوخ کر دی ہے۔روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے برطانیہ نےمزید جارحانہ اقدامات کئے توجوابی کارروائی کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے بھی 23روسی سفارتکاروں کی ملک بدری کا حکم دیا تھا۔ برطانیہ میں سابق روسی جاسوس پر کیمیائی حملے کےبعد سے روس اور برطانیہ کےتعلقات کشیدہ ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.