اہم خبرِیں

عرب ممالک میں 21 ہزار پاکستانی نوکری سے محروم ہو گئے: معاون خصوصی اوورسیز

عرب ممالک میں 21 ہزار پاکستانی نوکری سے محروم ہو گئے: معاون خصوصی اوورسیز

اسلام آباد:معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں 21 ہزار پاکستانی نوکری سے محروم ہوگئے، ہر ہفتے سات ہزار لوگ واپس آئیں گے تو غصہ اور پریشانی کم ہو گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ کورونا کے باعث فضائی آپریشن معطل ہونے کے بعد بیرونِ ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کی کوششیں تیز ہو رہی ہیں اور جلد ہی ہر ہفتے سات ہزار پاکستانیوں کو واپس وطن لایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد بیرونِ ملک کام کرنے والے جن پاکستانیوں کو رخصت پر بھیج دیا گیا تھا، حالات میں بہتری آنے کے بعد ان کی نوکریوں پر واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان پر خلیجی ممالک کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں کہ وہ اپنے شہریوں کو واپس بلائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.