ڈونلڈٹرمپ کی 18 لاکھ افراد کو امریکی شہریت دینے پر رضامندی

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے 18 لاکھ سے زائد پناہ گزینوں کو امریکی شہریت کے منصوبے کی منظوری دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ صدر ڈونلڈٹرمپ نے 18 لاکھ ایسے افراد کو امریکی شہریت دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے جو اس وقت غیر قانونی طور پر امریکہ آ کر آباد ہو گئے تھے جب وہ کم عمر تھے ۔ اہلکارنے کہا کہ اس بل پر کانگریس آنے والے ہفتے کے دوران ووٹنگ کرے گی جبکہ بل میں کانگریس میں 25 ارب ڈالر فنڈنگ مختص کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی جس کا مقصد میکسیکو سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کرنا ہے ۔
تاہم بل میں کانگریس میں یہ درخواست بھی کی جائے گی کہ پناہ گزینوں کی جانب سے فیملی سپانسر شپ ویزا کو صرف میاں بیوی اور کم عمر بچوں تک محدود رکھا جائے جبکہ کچھ ممالک سے ویزا لاٹری سسٹم ختم کرنے پر بھی زور دیا جائے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.