Latest news

چین : لینڈ سلائیڈنگ سے 17 افراد ہلاک

چین کے ریجن گوانگشی زوہانگ میں بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 17 افراد ہلاک، 9 لاپتہ ہوگئے۔گوانگشی زوہانگ میں مسلسل جاری رہنے والی بارشوں کے باعث6 شہروں اور 38 کاؤنٹیز کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جس کے باعث تقریبا 6 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔سیلابی پانی میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں، ریسکیو حکام نے پانی میں پھنسے ایک ہزار سے زائد افراد کو بچایا۔بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گھر، سڑکیں اور فصلیں تباہ ہوگئیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.