مصرمیں میڈیکل کے 1200طلبا فیل ہوگئے

مصر کی المنصورہ یونیورسٹی کے میڈیکل کالج میں چھٹے سمسٹر کے 1200 طلبا’’ صفر ‘‘سے فیل ہوگئے ہیں۔طلبا کا کہنا ہے کہ امتحانات میں سرجری کے پرچے میں شامل سوالات نصاب سے باہر سے دیے گئے تھے اور سیکڑوں طلبا نے پرچہ حل کرنے سے انکار کردیا تھا۔طلبا کی جانب سے پرچہ دوبارہ کرانے کا مطالبہ کیا گیا ،تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے سرجری پرچے کا دوبارہ امتحان لینے کا مطالبہ مسترد کردیاتھا۔طلبا نے نصاب سے باہر سے سوالیہ پیپر دینے پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا۔طلبا کی جانب سے پرچے کے بائیکاٹ کے لیے قائم کردہ انکوائری کمیٹی کا کہنا ہے کہ 1200طلبا پرچہ تقسیم کیے جانے کے 35منٹ بعد امتحانی ہال سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔
انہوں نے مشکل سوالیہ پرچہ دینے پر کالج کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور پرچہ دوبارہ تیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ انتظامیہ نے سوالیہ پرچے پر طلبا کے اعتراضات کا جائزہ لیا جس کے بعد کہا گیا ہے کہ پرچہ نصاب کے اندر اور متعلق کلاس کے معیار کے مطابق تھا۔ طلبا کی طرف سے پرچہ مشکل ہونے کا مطالبہ بے بنیاد ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.