Daily Taqat

یہودیوں کی عبادت گاہ پر دہشتگردی، 11 افراد ہلاک

امریکی شہر پٹس برگ کی ایک یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کے نتیجے میں11  افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیںذرائع  کے مطابق عبادت کے دوران ایک شخص نے عبادت گاہ میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی۔ حملے کے وقت 80 سے100 افراد عبادت گاہ میں موجود تھے۔امریکی ذرائع  کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مشتبہ حملہ آور کی شناخت 46 سالہ شخص رابرٹ بوورز کے نام سے ہوئی ہے، جو زخمی حالت میں ہیں۔جس کا مقصد مزہبی نفرت کا اظہار تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں نفرت انگیز واقعات بڑھ رہے ہیں، کئی سالوں سے ایسے فائرنگ کے واقعات ہونا شرمناک ہے، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، انہوں نے عوام سے محتاط رہنے کی بھی اپیل کی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »