Daily Taqat

کورونا وائرس کی صورتِ حال مزید خراب ہو گی، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتِ حال بہتر ہونے سے پہلے غالباً مزید خراب ہو گی۔ انہوں نے اس خیال کا اظہار وائٹ ہاؤس میں نیوز بریفنگ کے دوران کیا۔

صدرکا کہنا ہے کہ ملک کے بعض حصوں میں حالات بہت بہتر ہیں۔ کچھ میں کم بہتر ہیں۔ یہ صورتِ حال غالباً بہتر ہونے سے قبل بدقسمتی سے مزید خراب ہو گی۔ میں اس طرح کی باتیں کہنا پسند نہیں کرتا۔ لیکن صورتِ حال کچھ ایسی ہی ہے۔ آپ پوری دنیا کا حال دیکھ سکتے ہیں۔ پوری دنیا میں یہی صورتِ حال ہے۔ ماضی کے برعکس کرونا وائرس سے متعلق بریفنگ میں صدر ٹرمپ نے ماسک پہننے سے متعلق انتہائی سخت ترغیب دی اور کہا کہ ماسک کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔ لیکن، یہ بھی حقیقت ہے کہ خود انہوں نے بریفنگ کے دوران ماسک نہیں پہنا ہوا تھا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم ہر شخص سے کہہ رہے ہیں کہ جب آپ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے قابل نہ ہوں تو ماسک پہنیں۔ چاہے آپ پسند کریں یا نہ کریں، ماسک مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔ میں ماسک کو اپنے ساتھ رکھتا ہوں۔ جب لفٹ میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ جاتا ہوں تو انھیں محفوظ رکھنے کے لیے ماسک پہنتا ہوں۔ میں اس کا عادی ہورہا ہوں۔ حب الوطنی کے بارے میں سوچیں۔ ممکن ہے کہ اس سے فائدہ ہو۔ اس سے فائدہ ہوتا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »