اہم خبرِیں
پنجاب حکومت 50 کروڑ ڈالرقرض لے گی پارک لین ریفرنس، آصف زرداری کی درخواست مسترد لڑکی کی لڑکی سے شادی کیس، دلہا کا نام ای سی ایل میں شامل بھارت میں سیکڑوں مساجد مندروں میں تبدیل نوازشریف کو سزا دینے والے جج برطرف ایم ایل ون منصوبہ میری زندگی کا مشن تھا، شیخ رشید پاکستان کا نیا نقشہ گوگل سمیت تمام سرچ انجنز کو بھجوانے کا فیص... حکومت کا ہوٹل، پارکس، سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان ملک میں کوروناکیسزمیں کمی، 21 اموات رپورٹ آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاکستان کا بھارت سے پھررابطہ احساس پروگرام کے تحت 169 ارب روپے تقسیم پاکستان نے سعوی عرب کا قرضہ واپس کر دیا پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر قرضوں کی منظوری برطانوی خلائی کمپنی "سپر سانک" کمرشل طیارہ بھی بنائے گی اولڈٹریفورڈ ٹیسٹ، پاکستان 139 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گا بیروت دھماکے، ہنگامی حالت کا نفاذ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد پاکستان کی درخواست پرسلامتی کونسل کا ایمرجنسی اجلاس پاک افغان بارڈر پربھاری ہتھیاروں سے فائرنگ

کرونا وائرس نے بھارت میں تباہی مچا دی، ہلاکتیں 22 ہزارسے تجاوز

نئی دہلی: صرف تین ہفتے پہلے کی بات ہے کہ کرونا وائرس کی عالمی فہرست میں بھارت مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر تھا. لیکن اب بھارت میں گزشتہ تین ہفتوں میں مریضوں کی تعداد میں اتنی تیزی سے اضافہ ہوا ہے کہ وہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا۔

بھارت ان ملکوں میں شامل ہے جنہوں نے کرونا وائرس کے ابتدائی دنو ں میں ہی وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا جس سے لوگوں میں شکایات بھی پیدا ہوئیں۔ اس کے بعد حکومت نے بتدریج پابندیاں نرم کر دی ہیں۔ ملک بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 21 ہزار ہو چکی تھی، جب کہ ہلاکتیں 22 ہزار سے بڑھ گئی تھیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تعداد ہر تین ہفتوں کے بعد دگنی ہو رہی ہے۔

بھارت میں اب روزانہ ڈھائی لاکھ ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، جب کہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ایسے ملک میں جس کی آبادی ایک ارب 40 کروڑ کے قریب ہو، ٹیسٹوں کی یہ تعداد بہت کم ہے۔ بھارت میں اب تک ایک کروڑ دس لاکھ کرونا وائرس کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں جو ماہرین کے نزدیک ملک کی آبادی کے تناسب سے بہت کم ہیں۔ وہ یہ خدشہ ظاہر کرتے ہیں کہ پازیٹو کیسز کی اصل تعداد نامعلوم اور کہیں زیادہ ہے۔ حالیہ جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ دارالحکومت دہلی اور ملک کے مالیاتی مرکز ممبئی میں وائرس کہیں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کے باوجود بھارتی حکام اسے تشویش ناک قرار نہیں دے رہے۔ بھارت کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وائرس پر نظر رکھنے اور اسے محدود کرنے میں ان کی پالیسی کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا بھارت میں کرونا وائرس سے ہر دس لاکھ میں 13 افراد ہلاک ہو رہے ہیں جب کہ امریکہ اور برازیل میں یہ شرح دس لاکھ میں بالترتیب 400 اور 320 اموات ہیں۔

بھارت میں حقیقی گنتی معلوم کرنا ناممکن ہے، کیونکہ ملک میں اعداد و شمار اکھٹے کرنے کا کوئی مستند اور قابل بھروسہ انتظام موجود نہیں ہے۔ بھارت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 43 فی صد اموات کا تعلق 30 سے 60 سال کی عمر کے گروپ سے ہے۔ کرسچن میڈیکل کالج ولور کے ایک ماہر وبائی امراض ڈاکٹر جے پرکاش کہتے ہیں کہ یہ وبا بڑی عمر کے افراد کے لیے زیادہ مہلک ہے۔ غالباً وائرس سے بڑی عمر کی ہلاکتوں کا ڈیٹا یا تو نامکمل ہے یا اکھٹا نہیں کیا جا سکا۔

بھارت میں صحت سے متعلق ڈیٹا ریاستی سطح پر جمع کیا جاتا ہے۔ جنوبی ریاست کیرالہ وہ ریاست ہے جہاں سب سے پہلے کرونا وائرس کے تین مریض تشخیص ہوئے تھے۔ اسے ایک ماڈل ریاست کے طور پر لیا جاتا ہے۔ وہاں قرنطینہ مراکز قائم ہوئے اور ان سے رابطے میں رہنے والوں کا ریکارڈ رکھا گیا اور اسی ریاست میں کرونا وائرس کے ٹیسٹوں میں بھی تیزی دکھائی گئی، جب کہ دوسری جانب دہلی ہے۔ اگرچہ یہ دارلحکومت ہے لیکن جس طرح وہاں عالمی وبا کا بندوبست کیا گیا اور جس تیز رفتاری سے وہاں وائرس پھیلا، اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ حتیٰ کہ اسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کے لیے جگہ نہ رہی اور پھر ریلوے کی 500 بوگیوں کو عارضی اسپتال میں تبدیل کرنا پڑا۔ بھارت میں اعداد و شمار جمع کرنے کا کوئی مرکزی نظام موجود نہیں ہے۔

عالمی وبا کے پھیلاؤ کے دوران چین کے ساتھ سرحدی تنازع بھی صورت حال پر اثرانداز ہوا اور حکام کی توجہ اس اہم مسئلے سے ہٹ کر سرحدوں پر مرکوز ہو گئی۔ اسی طرح کاروباروں کی بندش سے پیدا ہونے والی بے روزگاری اور اقتصادی حالات بھی وبا کے پھیلاؤ پر اثر انداز ہوئے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے خلاف عالمی جنگ میں اپنا کردار نبھا رہا ہے اور اس وقت اس کی تیار کردہ 7 ویکسینز مختلف تجرباتی مراحل میں ہیں جن میں بھارتی بائیو ٹیک کی ایک ویکسین بھی شامل ہے جس کے بارے میں بھارت کی میڈیکل ریسرچ کونسل نے دعویٰ کیا ہے کہ انسانوں پر اس کے تجربات کے نتائج 15 اگست کو سامنے آئیں گے۔

پونا کا سیرن انسٹی ٹیوٹ دنیا بھر میں ویکسن تیار کرنے کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ اس وقت ملک میں روزانہ ایک ہزار وینٹی لیٹر اور وبا سے تحفظ کے چھ لاکھ آلات بن رہے ہیں جس نے بھارت کو چین کے بعد اس شعبے میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک بنا دیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.