اہم خبرِیں
قومی ٹیم جارحانہ کرکٹ کھیلیں، انضمام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم نے تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے پاکستان قوم کوسلام محبت پیش کرتا ہوں، طیب اردگان آرمی چیف اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ پاکستان میں اقلیتوں کو عزت اوروقار دیا گیا ہے، فیاض الحسن چوہا... جوائنٹ ایکشن کمیٹی اسکول کھلوانے میں ناکام پروفیسر خالد مسعود گوندل کیلئے حکومت کا تمغہ حسن کارکردگی کا ا... یوم آزادی تقریب،184 شخصیات کیلئے پاکستان سول ایوارڈزکا اعلان حکومت کا اقتصادی راہداری کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کورونا وائرس، ویکسین کے ابتدائی تجربات کامیاب یوم آزادی کے موقع پرمسلح افواج کے نغمے جاری ساؤتھمپٹن ٹیسٹ، پاکستان نے 8 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز بنالیے اسرائیل اوریو اے ای معاہدہ، مسلم ممالک کی کڑی تنقید یوم آزادی مناتے ہوئے کشمیریوں کونہیں بھولنا چاہئے، صدر مملکت وزیر اعظم عمران خان کا یوم آزادی پر قوم کو پیغام سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نواز دیا گیا بی آر ٹی کے پہلے روز ہی سیکیورٹی اہلکاروں کی پٹائی پاکستان کا 73واں جشن آزادی، ملک بھر میں چودہ اگست کا شاندار ا... بھارت نے امن کوداؤ پرلگادیا، ڈی جی آئی ایس پی

نوجوان فارمسٹ‌ دنیا کی خوبصورت خاتون قرار

ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلہ حسن کا تاج تھائی حسینہ نے اپنے سر پر سجالیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ’مس انٹرنیشنل 2019‘ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں 82 ممالک کی حسیناؤں نے حصہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مقابلہ حسن کا تاج 25 سالہ تھائی حسینہ فارمسٹ سریتھون بنٹ  نے تاریخ میں پہلی بار اپنے سر پر سجایا۔

دوسرے نمبر پر میکسیکو جبکہ تیسرے نمبر پر یوگنڈا کی خاتون رہیں۔ مقابلہ حسن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ پہلی بار اس ایونٹ کو ٹی وی پر بھی نشر کیا گیا۔

فارمسٹ سریتھون بنٹ کا کہنا تھا کہ مجھے بالکل بھی امید نہیں تھی کہ مقابلے میں یہاں تک پہنچ سکوں گی، آج میں فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ اپنی محنت سے یہاں تک پہنچی اور اعزاز اپنے نام کیا۔

انہوں نے اپنا اعزاز قومی اور ٹیم کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے امید ہے میری طرح تمام خواتین میدان میں آکر اپنے خواب کو پورا کریں گی‘۔

رپورٹ کے مطابق فارمسٹ سریتھون بنٹ نے موہیڈول یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کررکھی ہے اور وہ ابھی دوا بنانے والی کمپنی میں بطور فارمسٹ کام کرتی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.