اہم خبرِیں
افغان صدر کا وزیراعظم کو فون، امریکا طالبان معاہدے پر گفتگو آکسیجن سلنڈر اور اسٹوریج ٹینک کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم پی آئی اے نے 63 ملازمین کوبرطرف کردیا رام اوردام تحفظات کا تحفظ (سیف سٹی اتھارٹی) تیرا یار میرا یار ۔۔۔ عثمان بزدار پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم افغانستان، جیل پر حملہ، تین افراد ہلاک، متعدد قیدی فرار بینکوں کے معمول کے اوقات کار بحال آدم علیہ السلام کے بعد کعبہ شریف میں عبادت کرنے والی واحد خاتو... امریکی خلا باز زمین پرواپس پہنچ گئے کورونا کیسزگھٹ کر25 ہزار172 رہ گئے عشرئہ ذو الحجہ اورعیدا لاضحی کے فضائل واحکام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، شاہ محمود قریشی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار رہ گئی افغانستان، صوبہ لوگر میں خودکش حملہ، 17 افراد ہلاک حجاجِ کرام آج رمی جمار اور قربانی میں مصروف مریخ کے پہلے راؤنڈ ٹرپ پرخلائی گاڑی "پرسویرینس" روانہ افغان حکومت کے بعد طالبان کا بھی تمام قیدی رہا کرنے کا اعلان

لیبیا: ترک فضائی اڈے پر بمباری، ترکی کا ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ

طرابلس: لیبیا میں نامعلوم جنگی طیاروں نے الوطیہ میں واقع فضائی اڈے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ترکی کا ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کے الوطیہ فضائی اڈے پر جنگی طیاروں نے بمباری کی جس سے بیس میں موجود ترک فوج کا ایئر ڈیفنس سسٹم مکمل طور پر تباہ ہوگیا، اس فوجی اڈے کا قبضہ مئی میں اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ لیبیا کی حکومت (جی این اے) نے ترک فوجیوں کی مدد سے واگزار کروایا تھا اور اب یہ ترک فوجیوں کے استعمال میں تھا۔

اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت (جی این اے) کے مخالف گروپ لیبنیئن نیشنل آرمی کے کمانڈر حفتر نے خود کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ فوجی اڈے پر حملہ نامعلوم جنگی طیاروں نے کیا تاہم حملے کی ذمہ دار جنرل حفتر اور ان کی مددگار عسکری فورس پر ہی عائد کی جا رہی ہے۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ رات بھر دھماکوں کی آواز سنائی دیتی رہی ہیں۔ ترک فوج کی جانب سے کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت کے فوجی ترجمان نے فضائی حملے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور روس نے گزشتہ ماہ ہی لیبیا کی حکومت کے مخالف عسکری گروہ کو جدید مگ 29 اور ایس یو-24 جنگی طیارے بھیجوائے تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.