اہم خبرِیں
مریخ پر پانی سے بھرے سمندرکبھی نہیں تھے، سائنسدان گلوکار بلال سعید نے مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کی جائے، عرب ممالک بل گیٹس نے پاکستان کی کورونا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کر لیا کورونا سے نمٹنے میں پاکستان دنیا کے لیے مثال ہے، اقوام متحدہ مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی، منیجر اوقاف معطل چمن، بم دھماکہ 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی حب ڈیم، پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ لاک ڈاؤن کے بعد کراچی میں تفریحی مقامات کھل گئے سپریم کورٹ کا کراچی سے تمام بل بورڈز فوری ہٹانے کا حکم پاکستان کو اٹھارویں ترمیم دی اس لیے مقدمات بن رہے ہیں، ، زردار... وفاق کے اوپر کوئی وزارت نہیں بن سکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ پاکستان پوسٹ آن لائن سسٹم سے منسلک اختیارات کا ناجائز استعمال، چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ر... موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گندم کی پیداوارکم ہوئی، وزیراعظم اسٹاک مارکیٹ، کاروباری حجم 4 سال کی بلندترین پرپہنچ گیا سائنسی انقلاب، مرے ہوئے شخص سے "حقیقی ملاقات" ممکن آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی؟ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری افغانستان لویہ جرگہ، 400 طالبان کی رہائی کی منظوری

سعودی کیڈٹ کی فائرنگ سے 4 امریکی فوجی ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا میں زیر تعلیم سعودی کیڈٹ نے فائرنگ کرکے ساتھی 4 امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلوریڈا کے شہر پنساکولا میں واقع امریکی نیوی کے بیس پر زیر تعلیم سعودی کیڈٹ نے جمعہ 6 دسمبر کو صبح فائرنگ کرکے 4 امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ حملے میں دو افسران زخمی بھی ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت محمد سعید الشامرانی کے نام سے ہوئی ہے جو سعودی عرب کی فوج کا رکن ہے اور ایک طالب علم کے طور پر اس بحری اڈے پر تربیت حاصل کر رہا تھا۔

 

سعودی کیڈٹ نے چاروں نیوی اہلکاروں کو کلاس روم میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ فائرنگ سے قبل حملہ آور نے آئن لائن اپنے اکاؤنٹ سے نفرت انگیز مواد بھی شیئر کیا، جو امریکا اور اس کی فوج کے خلاف تھا۔ حملہ آور سعودی کیڈٹ نے اپنے پیغام میں امریکی قوم کو “شیطان یا بدی کی قوم” قرار دیا۔

مقامی شیرف کے دفتر نے حملے میں 8 دیگر افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور نے ایک ہینڈ گن کا استعمال کیا۔ جنوب مشرق میں قائم بحری اڈے پر فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 51 منٹ ہر موصول ہوئی تھی۔ مقامی شیرف کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوعہ کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ یہ کوئی فلم کا سیٹ ہو۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاس واقعہ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سعودی عرب کے بادشاہ سلمان نے فلوریڈا کے شہر پنساکولا میں ہونے والے حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ اور دوستوں سے اظہار تعزیت کیا اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ان کے مطابق سعودی بادشاہ کا کہنا ہے کہ سعودی عوام حملہ آور کے وحشیانہ اقدام پر سخت برہم ہیں، اور یہ کہ یہ شخص کسی بھی صورت میں امریکی عوام سے محبت کرنے والے سعودی عوام کے جذبات کی ترجمانی نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کے روز امریکی فوجی پورٹ پرل ہاربر پر بھی اندوہناک حملے میں امریکی اہلکار نے فائرنگ کرکے ساتھی دو فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امریکی بحریہ کے ترجمان کے مطابق جب تک متاثرین کے ورثہ کو اطلاع نہیں دی جاتی، اس وقت تک کسی بھی متاثرہ فوجی کا نام ظاہر نہیں کیا جاتا۔

امریکی فوجی اڈے میں اس وقت ایک اندازے کے مطابق 16 ہزار ملٹری، جب کہ 7 ہزار 400 سوللین کام کرتے ہیں۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.