اہم خبرِیں
مریخ پر پانی سے بھرے سمندرکبھی نہیں تھے، سائنسدان گلوکار بلال سعید نے مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کی جائے، عرب ممالک بل گیٹس نے پاکستان کی کورونا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کر لیا کورونا سے نمٹنے میں پاکستان دنیا کے لیے مثال ہے، اقوام متحدہ مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی، منیجر اوقاف معطل چمن، بم دھماکہ 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی حب ڈیم، پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ لاک ڈاؤن کے بعد کراچی میں تفریحی مقامات کھل گئے سپریم کورٹ کا کراچی سے تمام بل بورڈز فوری ہٹانے کا حکم پاکستان کو اٹھارویں ترمیم دی اس لیے مقدمات بن رہے ہیں، ، زردار... وفاق کے اوپر کوئی وزارت نہیں بن سکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ پاکستان پوسٹ آن لائن سسٹم سے منسلک اختیارات کا ناجائز استعمال، چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ر... موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گندم کی پیداوارکم ہوئی، وزیراعظم اسٹاک مارکیٹ، کاروباری حجم 4 سال کی بلندترین پرپہنچ گیا سائنسی انقلاب، مرے ہوئے شخص سے "حقیقی ملاقات" ممکن آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی؟ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری افغانستان لویہ جرگہ، 400 طالبان کی رہائی کی منظوری

سعودی بادشاہ کا پتا نکال دیا گیا

ریاض: سعودی عرب کے 84 سالہ بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز ہسپتال میں داخل ہیں جہاں آپریشن کرکے ان کا پتا نکال دیا گیا ہے۔

خادم حرمین شریفین کے نام سے یاد کیے جانے والے سعودی بادشاہ کو پتے میں سوزش کی شکایت پر پیر کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ سرکاری خبر رساں ادارے، ایس پی اے کے مطابق ہسپتال میں مزید چند دن ان کی دیکھ بھال کی جائے گی۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز 2015 میں اپنے بھائی شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد سعودی عرب کے حکمران بنے تھے۔ اس سے پہلے وہ ڈھائی سال تک ولی عہد اور پچاس سال تک ریاض کے گورنر رہے تھے۔

شاہ سلمان نے منگل کو ہسپتال سے ویڈیو لنک پر کابینہ اجلاس کی صدارت کی تھی۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک ڈیسک کے پیچھے بیٹھے دستاویزات کا معائنہ کررہے ہیں۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ولی عہد محمد بن سلمان کو جمعرات کو فون کیا اور ان کے والد کی خیریت دریافت کی۔ صدر ٹرمپ نے شاہ سلمان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.