تہران: تہران، قزوین، قم اور اراک میں 5.2 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں کو چھوڑ کر کھلے میدانوں اور بڑی شاہراہوں پر نکل آئے۔ تہران میں عوام کی سہولت کیلئے اسپورٹس کمپلیکس کھول دیے گئے ہیں تا کہ لوگ وہاں جاکر پناہ لے سکیں۔