بل گیٹس نے پاکستان کی کورونا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کر لیا

نیویارک: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے پاکستان کی کورونا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کر لیا۔

دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس نے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے نہ صرف پاکستان کی کورونا وائرس کی وبا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کیا بلکہ پاکستان میں کورونا کی صورت حال کا موازنہ یورپ کے ساتھ بھی کیا۔ پاکستان نے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے کڑی محنت کی سخت اقدامات کے باعث کورونا کیسزمیں کمی آئی۔

بل گیٹس نے پاکستان میں کورونا کی صورت حال کا موازنہ یورپ سے کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایک وقت میں کورونا کیسز کی تعداد خطرناک حد پر تھی لیکن اب صورت حال یورپ جیسی ہے۔ بل گیٹس نے بھارت کے حوالے سے بھی بات کی انھوں نے بھارت میں کورونا کی کی صورت حال کو ابتر قرار دیا اور افسوس کیا کہ بھارت میں کورونا کی صورت حال جنوبی امریکا جیسی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں یومیہ رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی آ رہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس انفیکشن سے 15 مریض جاں بحق ہوئے، اور صرف 539 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد بھی 17799 ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.