امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت پستی کی طرف

امریکی ارب پتی ٹرمپ کےصدر بننے سے امریکا زیادہ تقسیم ہوگیا،دو تہائی امریکی شہریوں نے فیصلہ سنا دیا۔

مقامی اخبارکے سروے کے مطابق ری پبلکن ووٹرزمیں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح 32فیصد کم ہوگئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ جنگ عظیم دوئم کےبعد سےایک سال کی مدت میں مقبولیت کےلحاظ سےکم ترین سطح پر ہیں۔ امریکا کےزیادہ ترشہری صدرڈونلڈٹرمپ کی پالیسیوں سےمتفق نہیں۔

سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بیشترامریکیوں کاخیال ہےکہ ٹرمپ کے صدربننےسےان کاملک زیادہ تقسیم ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی پالیسیوں پر دنیا بھر میں تنقید کی جارہی ہے، حال ہی میں روس اور چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی سیکورٹی پالیسی کی مذمت کی ہے۔

ماسکو کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی نئی سلامتی پالیسی سامراجیت ہے جبکہ بیجنگ کا کہنا ہے کہ امریکا کو سرد جنگ کی ذہنیت سے چھٹکارا پانا ہوگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.