اہم خبرِیں
مریخ پر پانی سے بھرے سمندرکبھی نہیں تھے، سائنسدان گلوکار بلال سعید نے مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کی جائے، عرب ممالک بل گیٹس نے پاکستان کی کورونا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کر لیا کورونا سے نمٹنے میں پاکستان دنیا کے لیے مثال ہے، اقوام متحدہ مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی، منیجر اوقاف معطل چمن، بم دھماکہ 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی حب ڈیم، پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ لاک ڈاؤن کے بعد کراچی میں تفریحی مقامات کھل گئے سپریم کورٹ کا کراچی سے تمام بل بورڈز فوری ہٹانے کا حکم پاکستان کو اٹھارویں ترمیم دی اس لیے مقدمات بن رہے ہیں، ، زردار... وفاق کے اوپر کوئی وزارت نہیں بن سکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ پاکستان پوسٹ آن لائن سسٹم سے منسلک اختیارات کا ناجائز استعمال، چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ر... موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گندم کی پیداوارکم ہوئی، وزیراعظم اسٹاک مارکیٹ، کاروباری حجم 4 سال کی بلندترین پرپہنچ گیا سائنسی انقلاب، مرے ہوئے شخص سے "حقیقی ملاقات" ممکن آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی؟ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری افغانستان لویہ جرگہ، 400 طالبان کی رہائی کی منظوری

امریکہ، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد41 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز

واشنگٹن: امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد41 لاکھ 70ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک کی مختلف ریاستوں میںاس مہلک وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد 20 لاکھ 43 ہزار سے زائد ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک 147333 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسوں کی مجموعی تعداد4169991 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 56لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد6 لاکھ 36 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

امریکہ کے بعد برازیل میںمریضوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ بھارت، روس، جنوبی افریقہ، پیرو، میکسکو اور چلی میں بھی لاکھوں افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص اس سال 22 جنوری کو ہوئی تھی۔ امریکہ میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد2043041 ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.