Latest news

احساس ہو رہا کہ ’ مسلمان‘ ہو کر بھارت میں نہیں رہ سکتا، نصیرالدین شاہ

احساس ہو رہا کہ ’ مسلمان‘ ہو کر بھارت میں نہیں رہ سکتا، نصیرالدین شاہ

نئی دہلی: معروف اداکار نصیرالدین شاہ نے شہریت کے متنازع بل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خاندان کے کئی لوگ بھارتی فوج میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں،  کبھی نہیں سوچا کہ ہم مسلمان ہیں مگر اب احساس ہونے لگا ہے کہ وہ ’مسلمان‘ ہوکر بھارت میں نہیں رہ سکتے۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے 70 سال بھارت میں گزارے اورکام کیا ہے، کیا یہ ثابت نہیں کرتا کہ میں بھارتی ہوں؟

Image result for naseeruddin shah on caa

ان کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوں کہ ہمارے ملک میں اتنی نفرت کہاں سے آئی ہے؟ وزیراعظم نریندر مودی خود نفرت پھیلاتے ہیں اور پھیلانے والوں کی پیروی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس قانون اور حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ انہیں مار دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نفرت سے بھری پڑی ہے یہ لوگ اعلان کر رہے ہیں کہ پاکستان کے حصے میں موجود کشمیر پر بھی قبضہ کر لیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.