Daily Taqat

رات گئے تک کام کرنے والی عورتوں کیلئے وارننگ

ماہرین کے مطابق  وہ خواتین جو رات کے اوقات میں کام کرتی ہیں ان میں کینسر کا خطرہ دوسری خواتین کی نسبت کہیں زیادہ بڑھ جاتا ہے

چین کی سیچوان یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ خواتین جو رات کا زیادہ وقت کام میں صرف کرتی ہیں ان میں جلد، چھاتی اور پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اس ریسرچ میں ماہرین نے رات کے اوقات میں کام کرنے والے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کا جائزہ لیا۔اس سے قبل ریسرچ میں دیکھا گیا تھا کہ رات کے اوقات میں کام موٹاپے اور امراض قلب کا باعث بنتا ہے تاہم اب یہ دیکھا گیا ہے کہ رات کے اوقات میں کام کرنے والی خواتین میں کینسر کے مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »