Daily Taqat

مچھلی دل کےمریضوں کےلئے بہترین غذا

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں دو بار مچھلی کا استعمال کریں اور عارضہ قلب سے نجات پائیں۔اکثر افراد ذہنی دباؤ، پریشانی اور بلڈ پریشر کے باعث عارضہ قلب میں مبتلا ہوجاتے ہیں لیکن امریکی ماہرین نے عارضہ قلب سے بچنے اور دل کو تندرست رکھنے کا آسان طریقہ بتا دیا ہے۔امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن کے ماہرین کے مطابق ہفتے میں دو بار مچھلی کا استعمال دل کی شریانوں کی بیماری، دل کی دھڑکن کا کم ہونا اور دل کے دورے جیسے عارضہ قلب کے خطرات سے نہ صرف محفوظ رکھ سکتا ہے بلکہ دل کو صحت مند بھی رکھتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئلی مچھلیوں سمیت سارڈینsardines، سالمن salmonاور میک کیرل mackerel نامی مچھلی کی اقسام عارضہ قلب کیلئے بے حد مفید ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »