ایسی تسبیح جس کی روحانی تاثیر پڑھنے والے کو چاق و چوبند اور بردبار بنادیتی ہے

بیماری نہ بھی ہوتو آج کا انسان جسمانی ا ور دماغی طور پر تھکا ہوا نظر آتا ہے۔دفتروں ،تعلیمی اداروں،گھر وں میں اور کام کاج کے دوران زیادہ تر لوگ تھکن اور کمزوری کے ضعف کی شکایت کرتے ہیں۔میرا مشاہدہ ہے کہ لوگ روحانی طور پر تھک جاتے ہیں،انکی روح کمزور ہوجاتی ہے جسے ذکر و اذکار اور عبادات سے توانا کرنا ہوتا ہے ۔جب یہ لاغر ہوتی ہے تو جسم پر بوجھ پڑتااور انسان کے معمولات زندگی غیر معمولی طور پر متاثر ہونے لگتے ہیں ۔اسکی طبیعت میں چڑچڑا پن اور غصہ در آتا ہے۔بیماری کے بعد بھی اسکی کمزوری آسانی سے نہیں جاتی ۔ایسے تما م حضرات یہ تسبیح روزانہ تین سو تیرہ بار پڑھنا معمول بنا لیں ۔اس دعا اور تسبیح سے ان شاءاللہ ان کی روحانی اور جسمانی صحت دونوں بحال ہوں گی،جن کے بچے لاغر ہوں وہ روزانہ ایک سو ایک بار پڑھ کر بچوں کو پانی پر دم کرکے پلایا کریں ،ان شاء العزیز شفا ملے گی۔

لا الہ الااللہ سبحان ذی القوة المتین


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.