Daily Taqat

آلودگی سے ذیابطس ہوسکتاہے، بڑا انکشاف

راولپنڈی : فضائی آلودگی اور ذیابیطس کے مرض کے درمیان بظاہر کوئی تعلق نظر نہیں آتا لیکن اب ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آلودگی بھی ذیابیطس کی وجہ بن سکتی ہے۔یہ انکشاف واشنگٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کیا ہے۔تحقیق میں امریکی فوجیوں کا ساڑھے آٹھ سال تک مطالعہ کیا گیا جو ذیابیطس کے شکار نہ تھے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی سے ہر سال 32 لاکھ افراد ذیابیطس میں مبتلا ہورہے ہیں۔تحقیق کے سینئر محقق زائد ال علی نے کہا ہے کہ تحقیق کے مطابق پوری دنیا میں فضائی آلودگی اور ذیابیطس کے درمیان گہرا تعلق ہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »