اب کسی کوبھی جم جانے کی ضرورت نہیں جسم کومسکولربنانے کیلئے ڈاکٹروں کی ایک نئی ایجاد
نیویارک: موٹاپے سے نجات حاصل کرنا اور مضبوط پٹھے دار جسم بنانا کوئی آسان کام نہیں۔ اس کے لیے کڑی ڈائٹنگ اور جم جا کرکٹھن ورزش کی مشقت جھیلنی پڑتی ہے لیکن اب امریکی سائنسدان ایک ایسی گولی ایجاد کر چکے ہیں جس کے بعد مذکورہ مقاصد کے لیے نہ تو خوراک کا خیال رکھنے کی ضرورت ہو گی اور نہ ہی کسی طرح کی ورزش کی۔ بس گولی کھاتے جائیے اور آپ کی باڈی فلمی ہیروز کی طرح سکس پیک اور مسکولر بنتی جائے گی۔ یہ حیران کن ایجاد امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سالک انسٹیٹیوٹ فار بائیولوجیکل سائنسز کے سائنسدانوں نے کی ہے۔
سائنسدانوں کی اس ٹیم کی قیادت پروفیسر رون ایونز کر رہے تھے۔ نیویارکر میگزین میں رواں ہفتے ان کا ایک انٹرویو شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ یہ گولی ایجاد کرنے کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں اور جلد یہ لوگوں کی دسترس میں ہو گی۔ انہوں نے اس گولی کا نام ’جی ڈبلیو50156‘ رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”یہ گولی انسانی جسم میں چربی پگھلنے کے عمل کو کئی گنا تیز کر دے گی اور دل کو تقویت دے گی۔ اس کے علاوہ یہ ہمارے پٹھوں کو مضبوط کرکے ہمارے جسم کو مسکولر بنائے گی اور خون میں شوگر کے لیول کو بہتر بنا کر ہمیں ذیابیطس و دیگر امراض سے بچائے گی۔“
رون ایونز نے رواںسال مئی میں بتایا تھا کہ انہوں نے اس گولی کے چوہوں پر تجربات کیے ہیں جو حیران کن طور پر کامیاب رہے ہیں۔ چوہوں کے دو گروپوں کو انتہائی چکنائی والی خوراک کھلائی جاتی رہی اور ساتھ ایک گروپ کویہ گولی دی جاتی رہی جس کے حیران کن نتائج سامنے آئے۔ جس گروپ کو گولی دی جاتی رہی تھی وہ دوسرے گروپ کی نسبت 70فیصد کم موٹاپے کا شکار تھے اور اس کا دوران خون اور دیگر جسمانی افعال بھی اس سے کہیں بہتر کام کر رہے ہیں۔
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1