ملتان: سیزنل انفلوئنزا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

ملتان: محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں سیزنل انفلوئنزا کے باعث حالیہ دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد  16  ہوگئی۔ 

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 22 روز کے دوران موسمی انفلوئنزا کے 104 مشتبہ مریض متاثر ہوئے جب کہ گزشتہ روز سے موسمی انفلوئنزا کے مزید 6 مشتبہ مریض ملتان کے نشتر اسپتال لائے گئے۔

ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ اب تک 47 افراد میں موسمی انفلوئنزا کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ اس مرض کے باعث اب تک 16 افراد ہلاک ہوئے۔

محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کا کہا جارہا ہے اور اسپتالوں میں انلفوئنزا کے مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.