ملتان: سیزنل انفلوائنزکے حملے، شہریوں کی اموات میں دن بدن اضافہ

ملتان : ترجمان محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ملتان میں سیزنل انفلوائنزاسے 21 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھےہیں جبکہ 18 افراد نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ترجمان ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہناتھا کہ 29 روز میں سیزنل انفلوئنزا کے شبے میں 152 افراد ہسپتال لائے گئے جن میں سے 80 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملتان میں وائرس سے 21 افراد جاں بحق ہوئے ،رحیم یار خان ،راولپنڈی اور کراچی میں بھی سیزنل انفلوائنز کے کیسز سامنے آئے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.