Daily Taqat

وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کا بعض ہسپتالوں کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار

لاہور : صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بعض اضلاع کے اسپتالوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے معاملے پر زیرو ٹالرنس ہوگی۔پنجاب کے سی ای اوز ہیلتھ سے ویڈیولنک پرخطاب کرتے ہوئے وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ غیر حاضر عملے کےخلاف کارروائی نہ کرنیوالوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔ادویات کے اسٹاک کو ہر صورت میں مکمل رکھا جائے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہدایت کہ تمام ضلعی اورتحصیل اسپتالوں میں جاری ترقیاتی کام جلد مکمل کیے جائیں۔سرکاری ہسپتالوں کے بارے میں شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »