چیف جسٹس کے ہسپتالوں کے بارے سخت نوٹس پر پنجاب کا محکمہ صحت حرکت میں آ گیا

پنجاب حکومت نے ہسپتالوں کے مضر صحت فضلے کو ری سائیکل کرنے والے یونٹس کے خلاف خصوصی مہم کا آغازکا کردیا ہے ، اس مہم کے دوران جوہاسپٹل ویسٹ رولز 2014پر عملدرآمد نہیں کررہے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ حکومت نے غیر قانونی مضر صحت ہاسپٹل ویسٹ ری سائیکلنگ یونٹ سے متعلق انفارمیشن فوری طور پر حکومت کو دینے کے اپیل کی ہے۔صوبائی سیکر ٹری تحفظ ماحول کیپٹن ریٹائرد سیف انجم نے کہا ہے کہ محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی اشتراک سے ہسپتالوں کے فضلے کو ری سائیکل کرنے والے غیر قانونی کارخانوں کے خلاف ایک خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے اس مہم کیلئے آصف اقبال ڈائریکٹرجنرل ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے خصوصی اسکواڈ تشکیل دے دیئے ہیں ، اس ضمن میں محکمہ تحفظ ماحول کے سیکرٹریٹ میں منعقد کیے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے تمام ضلعی افسران کو ہدایات جاری کیں کہ ایسے تمام ہسپتال جو کہ ہاسپٹل ویسٹ رولز 2014پر عملدرآمد نہیں کررہے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایسے تمام سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں کے کیسز فوری طور پر قانونی کارروائی کے بعد ماحولیاتی ٹرائبیونل میں دائر کیے جائیں گے تاکہ قانون کے مطابق جرمانے کیے جائیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.