Daily Taqat

جنسی تقویت والی ادویات کے استعال سے کینسر سے محفوظ رہا جاسکتا ہے:تحقیق

نیویارک: جنسی تقویت کی گولی ویاگرا پر نئی تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے اس کے ایک ایسے حیران کن فائدے کا انکشاف کیا ہے کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔ امریکہ کی آگسٹا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ویاگرا کا تھوڑی مقدار میں روزانہ استعمال آدمی کو انتڑیوں کے کینسر سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے چوہوں پر تجربات کیے ہیں۔ انہوں نے چوہوں کو روزانہ ویاگرا کی تھوڑی سی خوراک کھلائی جس کے نتائج نے سائنسدانوں کو بھی حیران کر دیا۔ جب مقررہ مدت کے بعد چوہوں کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے تو ان میں انتڑیوں کے کینسر کا خدشہ آدھے سے زیادہ کم ہو چکا تھا، ان میں جن چوہوں میں کینسر کا ٹیومر موجود تھا وہ بھی آدھے سے زیادہ تک کم ہو گیا تھا۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ڈیرین براﺅننگ کا کہنا تھا کہ ”اس تحقیق کے نتائج اتنے بہترین آئے ہیں کہ اب ہم اس کے انسانوں پر تجربات کرنے جا رہے ہیں۔یہ تجربات کینسر کی اس قسم کے مریضوں اور ان لوگوں پر کیے جائیں گے جن کے خاندان میں یہ کینسر پایا جاتا ہے۔“


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »