Daily Taqat

اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1150 سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی مچھر سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1150 سے تجاوز کر گئی ہے۔

شہر اقتدار میں ڈینگی مچھر تیزی سے پھیلنے لگا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ضعیم ضیاء کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی مچھر سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1151 ہو گئی ہے، ڈینگی سے متاثرہ اسلام آباد کے 218 شہری اسلام آباد و راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ 536 مریض صحتیاب ہوکر ہسپتالوں سے ڈسچارچ ہوچکے تاہم ڈینگی متاثرہ 5 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ روز ڈینگی کے مزید121 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ رواں سیزن کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 360 کیسز ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں لائے گئے۔ بے نظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی میں87، ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی میں19، پمز میں 53، پولی کلینک میں 62 ، فیڈرل جنرل اسپتال میں 139، سی ڈی اے اسپتال میں ڈینگی کے 16 مریض لائے گئے۔

جڑواں شہروں کے نجی اسپتالوں و لیبارٹریز میں بھی اسلام آباد کے 350 سے زائد مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسلام آبادکے کل کیسز میں سے771 کیسز دیہی علاقوں جبکہ380 کیسز شہری علاقوں کے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »