انفلوئنزا کی روک تھام،لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

لاہور: انفلوئنزا وائرس کی روک تھام اور تدارک کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر درخواست میں وزیراعلی پنجاب، وزیر صحت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ صحت اور تعلیم کا بجٹ بھی میٹرو ٹرین پر لگا دیا گیا ہے۔حکومتی نااہلی کی وجہ سے ملک میں انفلوئنزا وائرس کے ایک ہزار چار سو بہتر کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ چوبیس مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، عدالت ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کرے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.