Daily Taqat

طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں 2 کڑوڑ افراد معدہ اور جگر کے امراض میں مبتلا ہیں

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ افراد معدہ اور جگر کے امراض میں مبتلا ہیں۔ صحت مند زندگی گزارنے کے لیے حکومت اور معاشرے کا فرض ہے کہ ایسے مریضوں کو آگاہی فراہم کریں۔معدہ اور جگر کی بیماریوں اور ان سے نجات کے حوالے سے لاہور میں میر خلیل الرحمان میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینار ہوا ۔

جس میں پروفیسر ڈاکٹر سعید کھو کھر، ڈاکٹر غیاث النبی طیب، ڈاکٹر غیاث الحسن اور پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق سمیت ملک بھر سے آئے طبی ماہرین نے شرکت کی۔مقررین کا کہنا تھا کہ کالا یرقان جگر اور معدہ کی خرابی کی بڑی وجہ ہے۔ یہ خاموش قاتل ہے، اس سے بچنے کے لیے خصوصی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ انسانی جگر کا اگر ساتواں حصہ بھی کام کر رہا ہو تو انسان صحت مند رہتا ہے۔ سیمینار کے اختتام پر علامتی واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »