اہم خبرِیں
پاکستان کا 73واں جشن آزادی، ملک بھر میں چودہ اگست کا شاندار ا... بھارت نے امن کوداؤ پرلگادیا، ڈی جی آئی ایس پی کے الیکٹرک خریدار کی جانچ پڑتال کی جائے، چیف جسٹس آج بھارت میں ایک ہندو اسٹیٹ جنم لے رہی ہے، شاہ محمود قریشی ترکی اورفرانس کی افواج آمنے سامنے، فوجی جھڑپ کا خطرہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کو بجٹ خسارے کا سامنا یوٹیوب نے ای میل سروس بند کردی ڈاکٹروں کی طرح سوچنے والا "اے آئی سسٹم" تیار نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 20 برس بیت گئے پاکستان انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ، آج ساؤتھمپٹن میں شروع ہو گا خیبرپختونخوا، انسداد پولیومہم شروع کورونا وائرس کے مزید 730 کیسز رپورٹ تین ہزار سال قدیم واٹر سپلائی سسٹم پاکستان میں کہاں موجود ہے؟ سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ، قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان ایران ہتھیاروں کا استعمال بند کرے، امریکا کوئٹہ: دکان پر دستی بم حملہ،بچہ جاں بحق سندھ بھر میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد قرضوں کی حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ کردی گئی اونرشپ کے بغیر ہم کامیاب نہیں ہو سکتے، عمران خان

عالمی وبا کورونا وائرس سے جہاں دنیا بھر میں 55 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 3 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں وہیں پاکستان میں بھی اس وبا کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے جبکہ اموات کی شرح میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت مصدقہ کیسز کی تعداد 59 ہزار 386 ہوچکی ہے جبکہ اموات 1220 تک پہنچ گئی ہیں۔

ملک میں اس وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا اور اب اس وائرس کو 3 ماہ کا عرصہ گزرچکا ہے، تاہم اس دوران یہ وائرس آہستہ آہستہ ملک میں اپنے پنجے گاڑتا گیا۔
فروری کے 4 روز اور مارچ کے آخر تک اس وائرس کے کیسز کی تعداد اتنی زیادہ نہیں تھی تاہم اپریل میں اس میں اضافہ ہوا جو بعد ازاں مئی میں دگنی حد تک بڑھ گیا۔

اگر صرف کیسز میں تیزی کا جائزہ لیں تو مارچ کے آخر تک 2 ہزار کے لگ بھگ کیسز اور 26 اموات تھیں جو اپریل کے آخر تک ساڑھے 16 ہزار کیسز اور 385 اموات تک پہنچ گئی۔
تاہم مئی میں ان کیسز کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور یومیہ ہزار سے زائد کیسز آرہے ہیں، جس کے باعث مئی کے 26 دنوں میں 41 ہزار سے زائد کیسز اور 825 اموات کا اضافہ ہوا۔
آج (27 مئی) کو بھی پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز اور اموات کی تعداد بڑھی جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ سامنے آیا۔

سندھ
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 699 نئے کیسز اور 6 اموات سامنے آگئیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2177 ٹیسٹ کیے جس میں سے 699 مثبت آئے، اس طرح صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 24 ہزار 206 ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 افراد کا انتقال بھی ہوا جس سے مجموعی اموات 380 تک پہنچ گئیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبے میں 235 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 42 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس سے مزید افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔
سرکاری سطح پر قائم ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مزید 151 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ ایک موت کی بھی تصدیق ہوئی جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں اب تک متاثر ہونے والوں کی تعداد 1728 سے بڑھ کر 1879 تک پہنچ گئی جبکہ اموات کی تعداد 18 ہوگئی۔ ۔

گلگت بلتستان
ادھر گلگت بلتستان میں کورونا وبا کے مزید 8 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک فرد اس وائرس سے انتقال کرگیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 630 سے بڑھ کر 638 تک پہنچ گئیمزید برآں علاقے میں ہونے والی مزید ایک موت کے بعد وہاں اب تک اس وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر
اسی طرح آزاد کشمیر جو اب تک اس وائرس سے سب سے کم متاثرہ علاقہ ہے وہاں کیسز اور اموات کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں مزید 3 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 2 افراد اس وائرس سے لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد وہاں اب تک متاثر ہونے والوں کی تعداد 211 سے بڑھ کر 214 ہوگئی جبکہ اموات 2 سے بڑھ کر 4 ہوگئیں۔

صحتیاب افراد
تاہم کیسز اور اموات کی اس تعداد کے باوجود اس وائرس سے صحتیاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہےملک میں اس وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 828 لوگ شفایاب ہوگئے۔جس کے بعد اب تک ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 314 سے بڑھ کر 19 ہزار 142 تک پہنچ گئی۔۔

مجموعی صورتحال

علاوہ ازیں اگر ملک کی مجموعی صورتحال کو دیکھیں تو 59 ہزار 386 مصدقہ کیسز میں سے 1220 انتقال کرچکے ہیں جبکہ 19 ہزار 142 صحتیاب ہوئے ہیں تو اس طرح 39 ہزار 24 فعال کیسز اس وقت موجود ہیں۔

اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے جہاں کیسز کی تعداد 24 ہزار 206 ہے جس کے بعد پنجاب میں 20 ہزار 654 کیسز سامنے آئے ہیں۔
اسی طرح خیبرپختونخوا میں یہ وائرس 8 ہزار 259 لوگوں کو متاثر کرچکا ہے جبکہ بلوچستان میں یہ تعداد 3 ہزار 536 ہے۔

اسلام آباد میں اب تک ایک ہزار 879 لوگ وائرس کا شکار ہوئے ہیں تو گلگت بلتستان میں یہ وبا 638 اور آزاد کشمیر میں 214 لوگوں کو متاثر کرچکی ہے۔
ملک میں اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے۔

خیبرپختونخوا: 416
سندھ: 380
پنجاب: 352
بلوچستان: 41
اسلام آباد: 18
گلگت بلتستان: 09
آزاد کشمیر: 04

پاکستان میں کورونا وائرس
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کردیے اور اب تک 59 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس سے لے کر اب تک کیا صورتحال رہی اور کس روز کتنے کیسز سامنے آئے؟ مکمل تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پاکستان میں اموات

ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت 18 مارچ کو خیبرپختونخوا میں ہوئی تھی جس کے بعد 31 مارچ تک اموات کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی تاہم  یکم اپریل سے لے کر 30 اپریل تک مزید 359 اموات ریکارڈ کی گئیں، بعد ازاں مئی میں یہ تعداد 1200 سے تجاوز کرچکی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.