Daily Taqat

دنیا کے ہر آٹھ میں سے 1 شخص بوڑھا ہے، رپورٹ

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے ہر 8 میں سے ہر ایک شخص کی عمر 60 برس یا اُس سے زائد ہے، جبکہ مردوں کی اوسط عمر 70 اور خواتین کی 74 سال ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا بھر میں بوڑھے افراد کی تعداد کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کی آبادی کا 9 فیصد حصہ بزرگوں پر مشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق 59.6 فیصد بزرگ ایشیا کے مختلف ممالک میں رہائش پذیر ہیں۔ جبکہ 16.9 فیصد افریقہ، 9.7 فیصد یورپ، 8.5 فیصد لاطینی امریکا اور 5.3 فیصد بحراوقیانوس و شمالی امریکا میں مقیم ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق مردوں کی آبادی عورتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، جس کی وجہ سے ہر 100 عورتوں کے مقابلے میں 102 بوڑھے مرد ہیں۔

عالمی آبادی فنڈ کی مدد سے تیار کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا میں مردوں کی اوسط عمر 70 جبکہ خواتین کی 74 سال ریکارڈ کی گئی ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں 26 فیصد 10 سے 24 سال، 15 سے 64 سال کی عمر کے 65 فیصد جبکہ 65 سے زائد عمر کے افراد 9 فیصد ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »