Latest news

پاکستان میں کرونا وائرس کا پانچواں کیس، 45 سالہ خاتون میں وائرس کی تصدیق

پاکستان میں کرونا وائرس کا پانچواں کیس، 45 سالہ خاتون میں وائرس کی تصدیق

اسلام آباد:  پاکستان میں کرونا وائرس کا پانچواں کیس سامنے آگیا، گلگت بلتستان کی 45 سالہ خاتون میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ خاتون نے حال ہی میں ایران کا سفرکیا۔ گلگت بلتستان کے تعلیمی ادارے 6 مارچ تک بند کر دیئے گئے۔

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وفاق نے حکمت عملی تیار کرلی، ایران سے آنیوالے 13 ہزار افراد کی فہرست صوبائی حکومتوں کو ارسال کر دی۔ فہرست میں شامل افراد کے شناختی کارڈ، رابطہ نمبرز اور دیگر معلومات بھی دی گئی ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند ہیں، سکول کھولنے والوں کیخلاف حکام کا ایکشن بھی جاری ہے، کئی سکولوں کی رجسٹریشن بھی معطل کی گئی ہے۔

دوسری طرف خیبر پختونخوا کے ریسکیو ادارے کو حفاظتی کٹس فراہم کر دی گئیں، اہلکاروں نے کرونا کے مشتبہ مریض کی ہسپتال منتقلی کی فرضی مشقیں بھی کیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ابتدائی طور پر 120 کٹس ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز میں تقسیم کی گئیں ہیں، جس میں گاؤن، ماسک، سرجیکل گلبز، سیفٹی گوگلز، ہیڈ کور، شو کور اور دیگر شامل ہیں۔


تبصرے بند ہیں.