نوجوان تیز رفتار ٹرین کے سامنے لیٹ گیا

منچلے نوجوانوں کے جان خطرے میں ڈالنے کے بہت سے مظاہرےآپ نے ضرور دیکھےہوں گے مگر ایک نوجوان نے تودیوانگی کی حد کردی۔ بلا خوف و خطر تیزرفتارٹرین کے سامنے ٹریک پرلیٹ گیا اور ٹرین اُس کے اوپر سے گزرگئی۔ ہے نہ دم بخود کردینے والی بات۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں کشمیری نوجوان ریلوے ٹریک پر منہ کے بل لیٹ جاتا ہے اور تیزرفتار ٹرین اُس کے اوپر سے گزر جاتی ہےجبکہ ٹرین کے گزرنے کے بعد وہ اور اُس کے دوست خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

اس خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے نوجوان کے اس عمل کو احمقانہ قرار دیا۔

ٹوئٹر پیغام میں عمرعبداللہ کا کہنا تھا کہ میں

نوجوان کی اس حماقت پر یقین نہیں کرسکتا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اِس رجحان کو روکنے کے لئے سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.