Daily Taqat

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

آج فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ کراچی گذشتہ چند سالوں سے سگین مسائل میں گھیرا ہوا ہے۔ محکمہ فائر بریگیڈ کا حال بھی کچھ اچھا نہیں۔ آگ سے لڑنے والے فائر فائٹرز کے پاس نہ ہی بہترین گاڑیاں اور نہ ہی وردیاں ہیں۔ آدھے فائر اسٹیشن بند.جبکہ 48 میں سے 23 فائر ٹینڈرز خراب ہیں۔ بین الاقوامی اسٹینڈرڈ کے مطابق ایک لاکھ کی آبادی پر 1 ماڈل فائر اسٹیشن اور چار گاڑیاں ہونا ضروری ہیں۔ جس کے مطابق کراچی کی دو کروڑ کی آبادی کو 200 فائر اسٹیشن اور 28800 فائر فائٹرز درکاہیں ہیں۔ عالمی معیار کے مطابق سہولیات نہ ہونے کے باوجود فائر فائٹر محدود وسائل میں اپنا کام سر انجام دے رہے ہیں۔

حکام کے مطابق کراچی پیکج کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے 1.72 بلین کا پیکج منظور ہونے سے پچاس فائر ٹینڈرز اور چار اسنارکلز، سیفٹی اکیوپمنٹ اور رابطے کا بہتر نظام موجود جلد مل جائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »