Daily Taqat

کنورنوید جمیل کا الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کو واپس لینے کااعلان

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط پر کنوینر فاروق ستار کواعتراض ہے تو ہم یہ خط واپس لے لیتے ہیں.
کچھ بزرگ ساتھی فاروق ستارکا پیغام لائے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ خط واپس لیا جائے تو بہادرآباد آجاوں گا۔کنورنوید جمیل نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کو واپس لینے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا وفد فاروق ستار سے ملاقات کے لیے پی آئی بی جائے گا۔اس موقع پر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اصولوں پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے اور ہم کنوینر فاروق ستار کو بہادر آباد دفتر لانے کی کوشش کریں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »