Daily Taqat

محکمہ موسمیات نے نئے سال کے آغاز میں ملک بھر میں سردی بڑھنے کا امکان ظاہر کردیا

محکمہ موسمیات نے نئے سال کے آغاز میں ہی ملک بھر میں سردی کی لہر بڑھنے کا امکان ظاہر کردیا ہے ۔چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر محمد حنیف نے پیشگوئی کی ہے کہ نئے سال کا آغاز پاکستان میں سردی کی لہر سے ہوگا۔ڈاکٹر محمد حنیف نے بتایا کہ ہفتے کے اختتام پر گلگت سے کراچی تک یخ بستہ ہوائیں تمام علاقوں کو لپیٹ میں لے لیں گی لیکن سرد ہواوں کا زیادہ زور بلوچستان میں رہے گا۔انہوں نے کہا 2 روز بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر جائے گا۔محمد حنیف نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی اور میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں داخل ہوں گی۔دوسری جانب پاکستان کے بالائی علاقے بھی سرد ہواوں کے زیرِ اثر آئیں گے۔ڈاکٹر محمد حنیف کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں اچھی بارش یا برف باری کا امکان نہیں۔انہوں نے بتایا کہ جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، بارشیں کم ہونے سے کولڈ ویو اور دھند بنتی ہے، جس سے میدانی علاقوں میں شدید دھند رہے گی اور موٹروے اور جی ٹی روڈ کے راستے متاثر ہوں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »