خواب میں عجیب و غریب منظر دیکھنے والے کی تعبیر کیا نکل سکتی ہے

کراچی سے طحہ حاکم خان اپنا خواب بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ” چند روز قبل میں نے خواب دیکھا کہ میں مسجد میں نماز پڑھنے گیاہوں ،جماعت میں تھوڑ ا وقت ابھی باقی تھا ،مجھے باہر جگہ مل جاتی ہے ۔نماز شروع ہونے سے پہلے تیز بارش شروع ہو جاتی ہے۔سب لوگ مسجد کے اندر جانے کی کوشش کررہے ہیں اور میں بھی ،اسکے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔اس کی تعبیر کیا ہوسکتی ہے ؟“
اس خواب سے آپ کی نفسیات کا ادراک ہوتا ہے کہ آپ نیکی کے کام کرنا چاہتے ہیں لیکن تکلیف اٹھاتے ہیں۔آپ نے یہ نہیں بتایا کہ یہ بارش صرف مسجد میں ہوئی یا باہر بھی ،بہرحال خواب کی رو سے اچھی علامتوں کی دلیل ملتی ہے۔خیر وبرکت حاصل ہوگی۔اگر آپ کی شادی نہیں ہوئی تو اس سے یہ بھی نتیجہ نکل سکتا ہے کہ آپ کی شادی کا معاملہ چلے گا اور آپ اس سے کترانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔یاد رکھئے ،خواب کا تعلق ہر انسان کے معاملات سے جڑا ہوتا ہے اور اسکا انحصار اس بندے پر ہوتا ہے ۔آپ کے ذہنی رجحانات کیا ہیں ،آپ خود جانتے ہیں ۔دیکھئیے جب کبھی کسی بھی کام میں معاملہ طے ہونے لگےں تو آپ اسکا بوجھ یا ذمہ داری اٹھانے سے گریز تونہیں کرتے؟بھیڑ چال کا شکار تو نہیں؟ آپ استقامت سے کھڑے رہیں تو آپ کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ آپ کے لئے مناسب مشورہ ہے کہ آپ روزانہ یا رحیم یا باعث اول آخر درود خضری ایک ایک بار کثرت سے پڑھاکریں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.