زیر علاج معروف کامیڈین امان اللہ کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہو گئی

گزشتہ چند روز سے طبیعت خراب ہونے کے باعث مقامی ہسپتال میں زیر علاج معروف کامیڈین امان اللہ کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے ۔گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق بھی ان کی عیادت کیلئے ہسپتال گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ امان اللہ خان کا شمار ملک کے صف اول کے مزاحیہ اداکاروں میں ہوتا ہے۔انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا لیکن انہیں اصل شہرت سٹیج ڈراموں سے حاصل ہوئی۔ملک بھر سے اداکاروں نے امان اللہ خان کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت یابی اور درازی عمر کی دعا کی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.