Daily Taqat

اردن کے شاہ عبد اللہ کا پاکستان کے دورے کا آغاز:ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد :اردن کے شاہ عبد اللہ کل سے پاکستان کے دورے کا آغاز کر رہے ہیں ، وہ جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے ، جہاں صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت اہم رہنماﺅں سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ اردن کے شاہ عبداللہ کل پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، اپنے دورے کے دوران شاہ عبداللہ صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے ، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ پاکستان اور اردن کے برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ملک مسلم امہ سمیت علاقائی اور عالمی امور پر مشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »